اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، عمران خان کی تہلکہ خیز آڈیو لیک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعظم عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی جس میں انہیں امریکی سائفر کے معاملے پر حکمت عملی بناتے سنا جاسکتا ہے۔ سامنے آنیوالی آڈیو میں مبینہ طورپر عمران خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ” اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔ نام نہیں لینا امریکہ۔۔۔ بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی “۔

اعظم خان کہتے ہیں کہ” سر! میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ جو سائفر ہے نا۔۔۔ میرا خیال ہے ایک میٹنگ کرلیتے ہیں اس کے اوپر, دیکھیں اگر آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسیڈر نے لکھا ہوا تھا کہ ڈیمارچ کریں, اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو کیونکہ رات میں نے بہت سوچا ہے اس پر، آپ نے کہا کہ انہوں نے اٹھایالیکن نہیں پھر میں نے سوچا کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکرٹری کی ,شاہ محمود قریشی یہ کریں گے کہ وہ لیٹر پڑح کر سنائیں گے تو جو بھی پڑھ کر سنائیں گے ناتواں اس کو کاپی میں بدل دیں گے,وہ میں منٹس میں کرلوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنادی ہے۔ بس اس کا یہ کام ہوگا مگر یہ کہ اس کا اینلسز ادھر ہی ہوگا,پھر اینلسز اپنی مرضی کے منٹس میں کردیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوا اینلسز یہ ہوگا کہ یہ تھریٹ ہے، ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں نا وہ اپنی مرضٰ سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے “۔

عمران خان پھر پوچھتے ہیں کہ ” تو پھر کس کس کو بلائیں اس میں؟ شاہ محمود، آپ ، میں اور سہیل ؟ ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں”۔اعظم خان کہتے ہیں کہ تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں، آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فار سٹیٹ ہیں ، وہ پڑھ کر سنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے، تو آن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے،آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نا رہے اور بیوروکریٹک ریکارڈ پہ چلا جائے”۔عمران خان پھر استفسار کیا ہے کہ ” نہیں تو اس ایمبیسیڈر نے ہی لکھا ہے؟ جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے نا یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟ پھر عمران خان کہتے ہیں کہ “یہ یہاں سے اُٹھی ہے۔ اس نے اُٹھائی ہے۔ لیکن پھر بھی ، غیرملکی سازش بنادیتے ہیں”۔کہا جارہا ہے کہ یہ لیک ہونیوالی آڈیو کا ایک ہی حصہ ہے ۔ دوسرا بعد میں جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر