اسحاق ڈار کا وفاقی وزیر بننے کے بعد عمران خان کیلئے پیغام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی پاکستانی کرنسی سے کھیلنے نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پرسوں رات واپسی ہوئی اور کل بھی کوشش کی تھی کہ عدالت آؤں لیکن جج صاحب چھٹی پر تھے۔عمران خان کی جانب سے ڈیل کر کے پاکستان آنے سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا ہم کسی ڈیل پر کوئی پر یقین نہیں رکھتے، کسی ڈیل کے تحت نہیں آیا، ڈیل کی باتیں کرنے والے بتائیں کیا انہوں نے مجھے پاسپورٹ جاری کیا تھا؟ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سفارت خانوں اور ہائی کمیشن کو منع کر دیا گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے، عمران خان کو پیغام ہے کہ ملک کو چلنے دیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے اپنی کوشش کی اور ان کی کوشش سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، مفتاح اسماعیل ہماری ٹیم کا حصہ تھے اور ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تین سال کا گند چار ماہ میں درست نہیں ہو سکتا تھا، پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا ہے، پاکستان اس وقت بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ہے، عمران خان کی حکومت نے اس ملک کا وہ برا حال کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، ایک سیاستدان کو تکبر اور منفی سیاست کی جگہ کچھ نہیں آتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چار سالوں میں معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا، گزشتہ حکومت نے سیاسی فائدہ لینے کے لیے عالمی معاہدوں سے انحراف کیا، یہ کہا گیا کہ آنے والوں کے لیے بارودی سرنگ بچھا دی گئی ہے لیکن ہم معیشت کو بہتر کریں گے۔ان کا کہنا تھا آپ مسلم لیگ ن کی تاریخ دیکھیں، ہم نے پہلے بھی چار سال روپے کو مستحکم رکھا تھا، جب مسلم لیگ ن نے حکومت چھوڑی معیشت مستحکم تھی، مسلم لیگ کے دور میں تین دھرنوں کے باوجود معیشت نے ترقی کی، اگر پاکستان اسی ڈگر پر چلتا تو پاکستان بڑی معیشت بننےجارہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں چیلنجز درپیش ہیں، ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا نے پابندیاں لگائیں، معیشت کی بہتری کے لیے آپ ہمیں ٹائم دیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کی کرنسی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، روپے کی قدر بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے، ہم نے 2013 میں بھی ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا، ہماری پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کریں اور روپے کو مستحکم کریں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر