سیلاب متاثرین کیلئے بھارت نے امداد کی آفر نہیں کی اور نہ ہمیں توقع ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت نے سیلاب متاثرین کی امداد کی آفر نہیں کی اور نہ ہمیں توقع ہے۔ واشنگٹن میں فارن پالیسی کے ایڈیٹر ان چیف سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی برادری مصیبت کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ۔پاکستان نے چین اور امر یکا کو قریب لانے میں پل کا کردار ادا کیا جب تک امریکا اور چین مل کر کام نہیں کرتے موسمی تبدیلی کی تباہ کاریوں سے مقابلہ مشکل ہے ۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کا ہے، پاکستان کے تمام ادارے خودمختار ہیں۔ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ، سیلاب سے تباہی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری مصیبت کی گھڑی میں ہماراساتھ دے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر