مریم اورنگزیب بدتمیزی کرنیوالے پاکستانیوں کیخلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں: رانا ثنا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ مریم ان افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں جنہوں نے انہیں ہراساں کیا۔رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لندن کافی شاپ میں مریم اورنگزیب کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اور بدتمیزی کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے۔رانا ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کافی شاپ میں بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں۔اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ واقعہ میں ملوث افراد میں 4 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں جن کی شہریت کے حوالے سے تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے ہراساں کرنے والے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایک کافی شاپ میں گھیر لیا تھا، اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں نے مریم اورنگزیب پر پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگانے سمیت نامناسب زبان بھی استعمال کی تھی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر