میں نے پیسوں کا مطالبہ کیا ہی نہیں، ہیکر نے جمعہ کے روز وزیراعظم ہائوس کی تمام ریکارڈنگ لیک کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم ہائوس کی آڈیولیکس معاملہ سامنے آنے کے بعد ملکی سیاست میں ہنگامہ مچ گیا ہے جس میں تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق گفتگو ہو رہی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’’انڈی شیل ‘ نامی پیج موجود ہے جس کی تفصیلات کے مطابق یہ پیج 30ستمبر کو ختم کر دیا جائے گ الیکن اس پر جاری پیغامات حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔

اس پیج پر مبینہ ہیکر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام آڈیوز 30ستمبر بروز جمعہ کو جاری کر دی جائیں گی ، اپنے کلینڈر پر تاریخ کا نشان لگا لیں ۔ مبینہ ہیکر کا مزید کہنا تھا کہ میرا کوئی واٹس ایپ یا کوئی اور گروب نہیں ہے جو بھی میرے متعلق ہیں وہ سب کے سب جعلی ہیں ان پر یقین نہ کریں کسی کو پیسہ نہ دیں ، مجھے کسی قسم کے کوئی پیسے نہیں چاہیے میرا یہ واحد آفیشل آکائونٹ ہے ۔ قبل ازیں نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار راناعظیم نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اگر کسی چیز کو سیدھا کرتے ہیں تو ان کی بھتیجی مریم نواز شریف اسے الٹا کر دیتی ہیں ۔ رانا عظیم نے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ رانا شمیم کیس سے کچھ نہیں نکلنے والا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فرد جرم پہلے یا بعد میں ایک سیاسی جماعت کی طرف سے پلاننگ کی جارہی ہے اور سب سے زیادہ اسی جماعت نے بیان حلفی سے فائدہ بھی اٹھایاہے ۔ رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ تین چار آڈیوز آرہی ہیں اور ان کے بعد بیان حلفی بھی آئیں گے اور ایک سینئر وکیل کا نام بھی سامنے لایا جائے گا ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ن لیگ پر اسرار خاموشی کے پیچھے باقاعدہ کام ہو رہا ہے اور یہ پاکستان میں نہیں ہو رہا ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز لا علم ہیں۔

دوسری جانب خواب دیکھنے اور ان کی تعبیر بتانے کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ حالات خراب ہیں آگے جاکر اور بھی خراب ہوں گے ، 3ماہ بڑے اہم ہے، نوازشریف واپس آسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے 5 سال پورے ہوں چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آسکتا ہے، جس کاکام الیکشن کراکر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہوگا۔

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ دسمبر میں خطرات کا سامنا ہوتا ہے، کھچڑی پک رہی ہے، جسے کسی نتیجے پر پہنچنے میں 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ نے کہا کہ حالات خراب ہیں، آگے جا کر اور بھی خراب ہوں گے،

باہر سے کوئی آ سکتا ہے جس کا کام الیکشن کرا کے اقتدار منتقل کرنا ہو گا۔3 ماہ بڑے اہم ہیں، نواز شریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز آئیں گی، ویڈیوز بھی آئیں گی۔ کچھ لوگ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، پتہ نہیں کیا ہو۔اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائداثاثے بنانے کی

نیب انکوائری پر منظوروسان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس میں کہا نیب نے عدالت میں کہاتھاانکوائری بندکی جارہی ہے، اس سے متعلق رپورٹ کیوں جمع نہیں کروائی۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا انکوائری نیب سکھرمنتقل کی جارہی ہے، رپورٹ بھی سکھرمیں جمع کرادیں گے ،

جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ آپ کوانکوائری سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کرنی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پرانکوائری جاری رکھنے یابندکرنے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 24دسمبرتک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر