عدالت کا ایاز امیرکا نام بہوکے قتل کے مقدمے سے خارج کرنےکا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): سارہ انعام قتل کیس میں عدالت نے سینیئر صحافی ایاز امیر کا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس میں ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا، اس دوران اسلام آباد پولیس نے ایاز امیر کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ سارہ انعام کے والد بھی اسلام آباد پہنچ گئےہیں، مرکزی ملزم شاہنواز کا ان سے رابطہ ہوا تھا، رات کو مزید تفتیش کی۔دوران سماعت ایاز امیر کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کا اس کیس سے کوئی لینادینا نہیں ہے، پولیس نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے ایاز امیرکو گرفتار کیا، ان کے خلاف اسلام آباد پولیس کے پاس ثبوت کیا ہیں؟ واقعےکے وقت ملزم چکوال میں موجود تھا، واقعے کا معلوم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی، بیرون ملک سے اگر کوئی شخص آرہا ہے تو وہ اس کیس کا گواہ نہیں ہوسکتا۔وکیل ایاز امیر کے مطابق 35 برسوں سے ایاز امیر کا فارم ہاؤس سے کوئی تعلق نہیں، اسلام آباد پولیس عدالت کو آگاہ نہیں کرسکی کہ کن ثبوتوں کےتحت ایاز امیر کو گرفتار کیا، ایاز امیر تفتیش سے نہیں بھاگ رہے، کوئی ایسا ایکٹ بتادیں جس سے ثابت ہو ملزم ایاز امیر قتل میں ملوث ہے۔اس پر پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ تمام باتیں ٹرائل کی ہیں، ریمانڈ اسٹیج پر دیکھا جائے کہ ملزم کےخلاف کیا ثبوت آئے ہیں، کل مقتولہ کے والدین پاکستان پہنچے ہیں، انہوں نے مقتولہ کی تدفین بھی کرنی ہے، ابھی تک یہی ثبوت ہےکہ ملزم ایاز امیر کا واٹس ایپ پر رابطہ ہوا، اگر ہمیں لگا کہ ایاز امیر بےگناہ ہیں تو ہم ڈسچارج کردیں گے۔پراسیکیوٹر کے بیان پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ کے پاس بادی النظر میں ایاز امیر کے خلاف کیا ثبوت ہیں ؟ اور ملزم ایاز امیر کو مقدمے میں نامزد کرنے والا کہاں ہے؟جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایازامیر کو مقتولہ کے چچا نے نامزد کیا اور وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں، سارہ انعام کےقتل کے بعد مرکزی ملزم شاہنواز کا اپنے والد سے رابطہ ہوا ہے، مقتولہ سارہ انعام کے والدین کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔پراسیکیوٹر کے بیان پر ایاز امیر کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس ایک بٹن دبائے تو سی ڈی آر نکل آتی ہے، ایاز امیرکا بیٹے شاہنواز سے رابطہ واقعے کے بعد ہوا ہے، باپ کا بیٹے سے رابطہ ہوجائے تو کیا دفعہ 109 لگتی ہے؟ پھرتو جس جس سے رابطہ ہوا پولیس ان کو ملزم بنادے گی، ابھی تو اسلام آباد پولیس ثبوت جمع کر رہی ہےاور ایاز امیر کو گرفتار کرلیا گیا،مقتولہ کے والدین کا ایاز امیر کے خلاف کوئی بیان سامنےنہیں آیا۔جس پر پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ واٹس ایپ کال کا سی ڈی آر نہیں آتا، فون کو فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے، ثبوت بنانے ہوتے تو ہم بنادیتے، ہم ایمانداری سے کام کر رہے ہیں ۔ایاز امیر کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس گرفتار کرنے کے بعد ثبوت جمع کر رہی ہے جب ثبوت آجائیں تو پھر وارنٹ لےکر گرفتار کرلیں، تاہم ابھی ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔فریقین کے دلائل سننےکے بعد عدالت نے پولیس کی جانب سے ایاز امیر کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایاز امیر کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا، عدالت کا کہناتھا کہ ایازامیرکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔دوسری جانب سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے، سارہ انعام کی میت ان کے والدین کے حوالے کی جائے گی اور مقتولہ کی نماز جنازہ 28 ستمبرکی دوپہر شہزادٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر