مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کرنیوالوں کا پاکستانی پاسپورٹ کینسل کریں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے اعلان کیا ہےکہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے لندن میں بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ برطانیہ میں جو واقعہ پیش آیا اس کی مذمت کرتا ہوں، میں نے ایک درخواست تیار کی ہے جو آج وزارت داخلہ میں جمع کرواؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ویزے کے حصول کے لیے وزارت داخلہ ایک کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے، اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی منسوخ کیے جائیں گے۔پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف جو ٹرینڈ چل پڑا ہے وہ ناقابل قبول ہے، اس پر مکمل کارروائی ہو گی، ایسے افراد کے پاکستانی پاسپورٹ بھی کینسل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی تو پھر آپ بھی گھر سےنہیں نکل سکیں گے، ایسے اقدامات ہوں گے تو پتہ چل جائے گا کہ کیسے نہتی خاتون کو گھیر کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایک کافی شاپ میں گھیر لیا تھا، اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں نے مریم اورنگزیب پر پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگانے سمیت نامناسب زبان بھی استعمال کی تھی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر