عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو شاباش دیتے ہوئےکہا کہ ‘ویل ڈن،چوہدری صاحب !’گزشتہ روز ایوان وزیر اعلیٰ میں عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوئی جو دوگھنٹے تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاورشیئرنگ امور کو حتمی شکل دی گئی اور ہرسیاسی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومتی امور احسن طریقے سے چلانے پر چوہدری پرویز الٰہی کی تعریف کی۔تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے نئی قانون سازی پر سابق وزیر اعظم بولے ویلڈن، چوہدری صاحب ! یہ اقدام نئی نسل کو تباہی سے بچانے میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے بتایا کہ منشیات کے خلاف منصوبے میں عالمی بینک نے بھی فنڈ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے کہا کہ آڈیولیکس سے ن لیگ کی نام نہادقیادت کا اصل چہرہ ایک بار پھر قوم کے سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق روانگی سے قبل وزیراعلیٰ ،سینیئر وزیر میاں اسلم اقبال اور عمران خان کی الگ ملاقات بھی ہوئی جس میں سیاسی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر