بڑھتا درجہ حرارت دل کے مریضوں کی حالت مزید خراب کرسکتا ہے، تحقیق

مونپےلیے(نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق کے مطابق فرانس میں 2019 کی ہیٹ ویو کے درمیان گرم درجہ حرارت کا تعلق دل بند ہونے کے عارضے میں مبتلا افراد میں وزن میں کمی سے پایا گیا ہے۔جرنل ای ایس سی ہارٹ فیلیئر میں شائع ہونے والی تحقیق میں عالمی درجہ حرارت کے شدید ہونے کے ساتھ کمزور مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ٹیلی مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال پر زور دیا گیا۔فرانس کے مونپےلیے یونیورسٹی ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف فانسوا روبِل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں درجہ حرارت اور ہارٹ فیلیئر کے مریضوں کے وزن کے درمیان تعلق دیکھا گیا ہے۔محققین کے مطابق ان مریضوں میں سامنے آنے والی وزن کی کمی ممکنہ طور پر فشار خون کو کم کرتی ہے اور گردوں کو ناکارہ کرتی ہے جو زندگی کے لیے خطرناک ہے۔ڈاکٹر روبِل کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بڑھتے درجہ حرارت کی پیشگوئیوں کے پیشِ نظر معالجین اور مریضوں کو وزن کم ہونے کی صورت میں ڈائیوریٹکس کی خوراکیں کم کردینے کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔ڈائیوریکٹس(جن کو واٹر ٹیبلٹس بھی کہا جاتاہے) وہ ادویہ ہوتی ہیں جو جسم سے پانی اور نمک کو زیادہ مقدار میں نکالتی ہے تاکہ رگوں اور شریانوں میں دوڑتے خون میں کمی لائی جاسکے۔چونکہ دل مؤثر انداز میں خون کو ہارٹ فیلیئر کے مریضوں کے جسم میں گردش نہیں کراپاتا، یہ ادویہ سانس پھولنے اور پھیپھڑوں، ٹانگوں اور پیٹ میں مادے کے جمع ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔حقیق میں ان مریضوں میں وزن بڑھنے کا تعلق سانس گھٹنے سے دیکھا گیا اور اسی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تاکہ انہیں ڈائیوریٹکس دی جاسکیں اور زیادہ پیشاب آنے کی صورت میں ان کے سانس گھٹنے اور سوجن میں کمی ہوسکے۔محققین کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران ہارٹ فیلیئر کے مریضوں کا وزن ممکنہ طور پر تبدیل ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر