پیوٹن کو ان کی پارٹی اور وزرا نے یوکرین پر حملہ کرنےپر مجبور کیا،سابق اطالوی وزیر اعظم

xاسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر کو تنازع میں دھکیلاگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 85 سالہ اٹلی کے سابق وزیر اعظم نے اطالوی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ روسی فوجیوں کا مقصد یوکرینی حکومت کو مہذب لوگوں کے ساتھ تبدیل کرکے پھر وہاں سے انخلا کرنا تھا۔تین بار کے اطالوی وزیر اعظم روسی صدر کے طویل مدتی اتحادی ہیں، اس ہفتے کے آخر میں ان کی پارٹی اٹلی میں ہونے والے عام انتخابات میں دائیں بازو کے اتحاد کے ساتھ اقتدار میں آسکتی ہے۔سلویو برلسکونی نے اطالوی ٹی وی کو بتایا کہ ماسکو میں پھیلنے والا بیانیہ جس میں کہا گیا کہ یوکرین کی حکومت ملک کے مشرق میں روسی زبان بولنے والوں کو ذبح کر رہی ہے، میڈیا نے تیار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ روسی حکومت میں علیحدگی پسند قوتوں اور قوم پرست سیاست دانوں کی طرف سے کی جانے والی میڈیا رپورٹنگ نے پیوٹن کے پاس یوکرین پر محدود حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا تھا۔سابق اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ پیوٹن کو ان کی پارٹی اور ان کے وزرا نے یوکرین پر حملہ کرنےپر مجبور کیا تھا۔دوسری جانب اٹلی کے حزب اختلاف کے رہنما نے سابق اطالوی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان پر پیوٹن کی زبان بولنے کا الزام لگایا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر