عمران ہاشمی اپنی سابقہ ہیروئن کے سحر میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی بھی ان لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں اداکارہ حمائما ملک کو دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جیو فلمز کے بینر تلے 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور حمائما ملک نے اپنے کرداروں کے پوسٹرز جاری کیے جسے پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی۔حمائمہ ملک نے ’دارو‘ کے کردار کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی وڈ کے ہیرو عمران ہاشمی بھی اپنی سابقہ ہیروئن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔عمران ہاشمی نے اداکارہ کے شیئر کردہ پوسٹر پر لکھا ’حمائما، آپ کا یہ لُک بے حد اچھا لگ رہا ہے، فلم میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کا منتظر ہوں’۔ساتھ ہی بالی وڈ اداکار نے حمائما کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اس سے قبل ماہرہ خان نے اپنے کردار ’مکھو‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا جس پر بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ عمران ہاشمی اور حمائما ملک نے 2014 میں بالی وڈ کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر