ملکہ سے زیادہ جاپان کے سابق وزیراعظم کی آخری رسومات پر خرچہ کیا جائے گا

ملکہ الزبتھ سے زیادہ جاپان کے سابق وزیراعظم کی آخری رسومات پر خرچہ کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی سرکاری طور پر آخری رسومات پر 1.66 ارب ین خرچ کئے جائیں گے جو کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر ہونے والے خرچے سے زیادہ ہے۔جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی آخری رسومات اگلے ہفتے ادا کی جائیں گی۔چیف کیبنٹ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور دیگر خرچوں کے بعد یہ لاگت 1.7 بلین ین تک پہنچ سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق شنزو آبے کی آخری رسومات پر اتنی بڑی رقم خرچ کیے جانے پر جاپانی حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ دوم کی آخری رسومات پر 6 بلین پونڈ خرچ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے پر 8 جولائی کو انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں سابق جاپانی وزیراعظم ہلاک ہوگئے تھے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر