ملازمین کی بہتر ذہنی صحت کیلئے کمپنی کا منفرد اقدام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارتی ای کامرس پلیٹ فارم ’میشو‘ نے اپنے ملازمین کی ذہنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے تمام ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ تعطیل دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ای کامرس کمپنی گزشتہ دو سال سے سیل پیریڈ کے بعد مسلسل کام سے تھکاوٹ کا شکار ملازمین کو کچھ دن چھٹی دیتی ہے جسے ’ری سیٹ اینڈ ری چارج بریک‘ کا نام دیا گیا ہے۔ای کامرس پلیٹ فارم نے اپنی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کسی بھی اسٹارٹ اپ کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ ملازمین کی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بیک وقت تمام ملازمین کو جاب سے مکمل طور پر 11 دن (22 اکتوبر سے یکم نومبر تک) کی چھٹی دی جارہی ہے۔کمپنی کے مالک سنجیو برنوال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جاب اور نجی زندگی میں توازن برقرار رکھنے اور ملازمین کی بہتر ذہنی صحت کے لیے کچھ دن کی چھٹی بہت ضروری ہے۔اس سے قبل ای کامرس پلیٹ فارم نے ملازمین کے لیے دیگر کئی سہولتیں بھی فراہم کی ہوئی ہیں جن میں دنیا میں کہیں سے بھی کام کرنے کی اجازت، کسی بیماری کی صورت میں لاتعداد چھٹیاں، بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ دونوں کو 30 ہفتوں تک کی چھٹیاں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر