شہباز شگری سے دھوکے کا الزام، آئمہ بیگ نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگیتر شہباز شگری سے دھوکے کے الزام کے بعد خاموشی توڑ دی۔آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر طویل بیان جاری کیا جس میں انہوں نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔گلوکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر برطانوی ماڈل طلولہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘اگرچہ میں نے سارے معاملے کو انتہائی باعزت بیان کے ذریعے ختم کر دیا تھا مگر اس کے باوجود کچھ لوگوں کو خاموش رہنا چاہیے تھا کیونکہ ان الزامات کے بعد ناصرف اِن افراد سے متعلق بلکہ ان کی فیملی کے بارے میں بھی بری چیزیں سامنے آئیں گی، میں اب بھی ان کی عزت کی خاطر خاموش رہنا چاہتی ہوں’۔آئمہ بیگ نے کہا ‘محض ایک مخصوص انسان کے لیے میں نہ مرحوم لوگوں کا مذاق اڑاتی ہوں اور نہ ہی یہ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ میری پرورش نہیں ہے، کچھ لوگ شہرت کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں جیسے کہ وہ مظلوم ہیں جبکہ اُن کے قریبی لوگ اصلیت جانتے ہیں’۔اپنے بیان میں گلوکارہ نے کہا ‘ میں ایک بڑے صدمے سے گزر رہی ہوں، یہ جان کر ڈپریشن ہو رہا ہے کہ لوگوں کو اصل واقعہ معلوم نہیں ہے لیکن وہ لوگ جنہیں سستی شہرت، پیسے اور فالورز چاہئیں براہِ کرم انہیں دے دیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھیں’۔انہوں نے آخر میں اس معاملے سے انجان افراد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگلے چند دنوں میں آپ سب کو سچ معلوم ہو جائے گا۔تاہم آئمہ بیگ کے اکاؤنٹ پر گزشتہ شام پوسٹ کی گئیں یہ ساری اسٹوریز اب ہٹا دی گئی ہیں، انہوں نے رات گئے ایک اور اسٹوری شیئر کی جس میں اُن کا وائرل ویڈیوز، چیٹنگ کے اسکرین شاٹس اور وائس کالز سے متعلق کہنا تھا کہ یہ سب مجھ سے بلوایا گیا تھا، مجھے یہ سب بولنے کا کہا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر