برطانیہ میں کساد بازاری : شرح سود مزید اضافے کے بعد 14 سال کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) برطانیہ میں مہنگائی اور کساد بازاری کی روک تھام کے لیے شرح سود میں مسلسل 7 ویں بار اضافہ کردیا گیا ہے۔بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد وہ 2.25 فیصد ہوگیا ہے۔یہ 14 سال میں سب سے بلند شرح سود ہے جبکہ بینک آف انگلینڈ نے کہا کہ برطانیہ ممکنہ طور پر کساد بازاری کا شکار ہوچکا ہے۔برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بھی 40 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔2022 کے دوران بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کا اضافہ کیا جاچکا ہے جس میں آنے والے مہینوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے کہا کہ برطانوی معیشت پہلے ہی کساد بازاری کا شکار ہوچکی ہے اور اگلی 2 سہ ماہیوں کے دوران اس کے حجم میں کمی آسکتی ہے۔بینک آف انگلینڈ نے تخمینہ لگایا ہے کہ برطانیہ میں اکتوبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جبکہ بینک نے پہلے 13.3 فیصد کی پیشگوئی کی تھی۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر