شہباز شگری نے مزید شادی نہ کرنیکا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکار شہباز شگری نے مزید شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔حال ہی میں اداکار شہزاد شیخ اور موسیقار اسامہ کرامت کے ساتھ پوڈ کاسٹ ‘نتھنگ ہیپنس ہیئر’ میں 34 سالہ اداکار نے بتایا کہ کس طرح ان کی زندگی میں رشتے ناکام رہے اور اب وہ مزید کسی رشتے کے لیے تیار نہیں۔پوڈ کاسٹ کی پانچویں قسط میں شہباز شگری کے دوستوں اور میزبان کو شادی کے موضوع پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں یہ کہتے سنا گیا کہ ‘شگری کے ساتھ شادی کی بات نہ کرو’، جس پر اداکار نے ہنستے ہوئے کہا ‘ہاں ایسا ہی ہے’۔شہباز شگری نے کہا ‘میں نے پہلے ہی بہت کرلیں، اب اور شادیاں نہیں کرنی’۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شہباز شگری نے پوڈ کاسٹ کا یہ کلپ انسٹاگرام پر گزشتہ ہفتے شیئر کیا تھا جب کہ دو روز قبل برطانوی ماڈل طلولہ مایر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ آئمہ شہباز شگری کو دھوکہ دے رہی ہیں اور ان کا رشتہ طلولہ کے بوائے فرینڈ فلم ساز قیس احمد کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ شہباز شگری کی شادی پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی لیکن دونوں کی طلاق ہوگئی، بعدازاں 2022 میں آئمہ نے شہباز کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ شہباز نے اپنی اہلیہ کو دھوکہ دیا لیکن عائشہ نے سوشل میڈیا پر واضح کیا تھا کہ ‘کسی نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا نا ہی شہباز شگری نے انہیں چیٹ کیا’۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر