ہندو مسلم کشیدگی کے ہولناک مناظر نے ہلاکر رکھ دیا: لیسٹر کے شہری کی جیو نیوز سے گفتگو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی شہر لیسٹر میں جاری کشیدگی نے علاقے کی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔45 برس سے لیسٹر میں مقیم اسماعیل بخاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن شہر میں ہولناک مناظر نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے، لیسٹر میں ایسےحالات کبھی نہیں دیکھے۔اسماعیل بخاری نے بتایا کہ تمام کمیونیٹیز خاندان کی طرح رہتی تھیں، کمیونیٹیز میں پھوٹ ڈالنے والے عناصر سے سختی سے نمٹنا ضروری ہے۔دوران گفتگو اسماعیل بخاری کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ پولیس حملہ آوروں کو شناخت کر کے انہیں انصاف کےکٹہرے میں لائےگی، لیسٹر میں امن کی فضاکی بحالی کے لیے بھارتی کمیونٹی کی قیادت کردار ادا کرے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے پیش نظر اب تک 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر