ذیابیطس کے مریضوں کی اوسط عمر کئی سال کم ہوجاتی ہے، تحقیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذیابیطس ٹائپ 2 سے مردوں اور خواتین میں جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔سالفورڈ رائل ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر خواتین کی اوسط عمر صحت مند خواتین کے مقابلے میں 5 سال کم ہوتی ہے۔اسی طرح ذیابیطس کے شکار مردوں کی اوسط عمر ساڑھے 4 سال تک کم ہوجاتی ہے۔اس تحقیق میں 12 ہزار کے قریب مریضوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جن کی صحت کا جائزہ ایک دہائی تک لیا گیا تھا۔تحقیق کے دوران 3921 مریض ہلاک ہوگئے تھے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر خواتین میں جلد موت کا خطرہ صحت مند خواتین کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہوتا ہے ۔مردوں میں یہ خطرہ 44 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ تمباکو نوشی سے ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کی اوسط عمر 10 سال گھٹ جاتی ہے اور جلد موت کا خطرہ 100 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق 65 سال کی عمر سے پہلے ذیابیطس کی تشخیص سے جلد موت کا خطرہ 93 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ خواتین، تمباکو نوشی کے عادی یا جوانی میں اس مرض سے متاثر ہونے والوں میں ذیابیطس ٹائپ 2 سے جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نتائج سے لوگوں کو علم ہوگا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کتنا خطرناک مرض ہے جو زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کرسکتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج یورپین ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف Diabetes کانفرنس میں پیش کیے گئے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر