ڈینگی کے مریض کو کس چیز کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ڈینگی میں مبتلا شخص کو صرف بلیڈنگ ہونے کی صورت میں پلیٹلیٹس لگائے جاتے ہیں۔وزیر صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پیناچاہیے، پپیتے کے پتے ڈینگی کے مریضوں کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں، پپیتے کے پتے ڈائریا کر سکتے ہیں جس سے ڈینگی کے مریض کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ بخار ہونے پر صرف بخار کی گو لی استعمال کریں، پلیٹلیٹس کم ہونے کی صورت میں اسپتال سے رجوع کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر مریض کوپلیٹلیٹس نہیں لگائے جاتے، صرف بلیڈنگ ہونے یا بلیڈنگ کا خطرہ بڑھنےکے پیش نظر پلیٹلیٹس لگائے جاتے ہیں۔واضح رہے رواں ماہ اب تک سندھ میں ڈینگی کے 3 ہزار 20 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر