جاپانی وزیر اعظم کے دفتر کے قریب ایک شخص نے خود کو آگ لگالی

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں وزیراعظم کے دفتر کے قریب ایک شخص نے خود کو آگ لگالی، اسے بچانے کی کوشش کرنے والا پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص نے سابق وزیراعظم شنزو ابے کی سرکاری تدفین کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کو آگ لگائی۔رپورٹس کے مطابق آگ لگانے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، اس کے جسم کا کافی حصہ جل گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے سابق وزیراعظم کی سرکاری تدفین کی مخالفت سے متعلق خط بھی ملا ہے۔ پولیس، وزیراعظم اور کابینہ آفس نےاس حوالے سے بیان دینے سے منع کردیا۔واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے پر 8 جولائی کو انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں سابق جاپانی وزیراعظم ہلاک ہوگئے تھے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر