ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد جنوبی افریقا میں ہیرے کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) جنوبی افریقا میں ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد ان کے تاج میں لگے ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 530.2 قیراط کا ہیرا جنوبی افریقا میں 1905ء میں نکال کر مقامی حکام نے شاہی خاندان کو دیا تھا جسے ’گریٹ اسٹار آف افریقا‘ کہا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد سے جنوبی افریقا میں اس ہیرے کی واپسی کے حوالے سے بات قومی سطح پر بڑھ رہی ہے۔مقامی ایکٹیوسٹ کی جانب سے شروع کی گئی پٹیشن پر 7ہزار افراد نے دستخط کردیئے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہیرے کو واپس لا کر جنوبی افریقا میں میوزیم میں رکھا جائے۔جنوبی افریقا کے رکن پارلیمنٹ کا اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ برطانیہ سے تمام چرائے گئے سونے اور ہیروں کی واپسی کا مطالبہ کیا جائے۔اس سے قبل ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے کوہِ نور ہیرے کی بھارت واپسی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔بھارت میں ٹوئٹر صارفین کا خیال ہے کہ ملکہ برطانیہ کے تاج میں نصب قیمتی کوہِ نور بھارت کو واپس ملنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر ہونے والی اس بحث کے دوران ایک چیز جو نمایاں ہو رہی ہے وہ یہ ہے کہ برطانیہ کے پاس بہت سی ایسی قیمتی چیزیں موجود ہیں جو نوآبادیاتی دور میں دوسرے ممالک سے چھینی یا لوٹی گئیں۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر