انگلینڈ میں اتنا مہنگا پیٹرول، برازیلی صدر حیرت زدہ

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے برازیل کے صدر انگلینڈ میں پیٹرول کی قیمت دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے۔برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے لندن میں پیٹرول کی قیمت دیکھ کر پیٹرول پمپ پر ویڈیو بنا کر پوسٹ کر دی۔برازیلی صدر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں اتنا مہنگا پیٹرول ہے، انگلینڈ سے آدھی قیمت پر پیٹرول برازیل میں مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ برازیل میں دنیا کا سب سے سستا پیٹرول دستیاب ہے۔دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر ویڈیو بنانے پر برازیلی صدر پر خوب تنقید ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو برازیل کے سفارت خانے کی بالکونی سے حامیوں سے خطاب کے دوران برازیلی صدر نے ملکہ برطانیہ کے حوالے سے چند سیکنڈ بات کی اور پھر انتخابات پر تقریر شروع کر دی۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے کا مقصد بھی الیکشن مہم کا حصہ ہو سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر