اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا دورہ۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر “رحیم حیات قریشی” اور سفارتخانے میں تعینات افسران اور عملے نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں “قونصلر سیکشن سمیت، مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے وزیر خارجہ کو سفارت خانے کی کارکردگی، پاسپورٹ اور ویزا اجراء ، سمیت سفارت خانے کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کی فراہمی پر مفصل بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، سفارت خانے میں تعینات افسران و عملے کو شاباش دی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے دوران سفارت خانے کی طرف سے سر انجام دی گئی خدمات کو سراہا۔ہم اپنی جغرافیائی معاشی ترجیحات پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔ہمارے سفارت کار “معاشی سفارت کاری” کو بروئے کار لا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں مثالی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔وزیر خارجہ نے سفارت کاروں کو پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ اقتصادی تعاون اور تجارتی حجم بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ،وزیر خارجہ نے “وزٹرز بک” میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا دورہ



