رات گئے تک جاگنے والے افراد میں ذیابیطس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)رات گئے تک جاگنے والے افراد میں امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ صبح جلد اٹھنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے جسم کی چربی کو توانائی کے لیے گھلانے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔اس کے مقابلے میں جو لوگ صبح جلد جاگتے ہیں، ان کے جسم توانائی کے لیے چربی پر زیادہ انحصار کرتے ہیں اور یہ افراد رات گئے تک جاگنے والوں کے مقابلے میں دن میں زیادہ متحرک بھی ہوتے ہیں۔نتائج سے یہ وضاحت کرنے میں مدد ملتی ہے کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 اور دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ زیادہ کیوں ہوتا ہے۔امریکا کی Rutgers یونیورسٹی کی تحقیق میں درمیانی عمر کے 51 افراد کو شامل کیا گیا تھا جو موٹاپے کے شکار تھے۔ان افراد کو صبح جلد جاگنے یا رات گئے تک جاگنے کے مطابق گروپس میں تقسیم کیا گیا اور پھر ان کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ایک ہفتے تک کی گئی جبکہ یہ بھی دیکھا گیا کہ ان کے جسم توانائی کے لیے کس ذریعے کو ترجیح دیتے ہیں۔محققین نے دریافت کیا کہ صبح جلد جاگنے والے افراد کا جسم خون میں انسولین کی مقدار کے حوالے سے زیادہ حساس ہوتا ہے جبکہ رات گئے تک جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ چربی گھلاتا ہے۔اس کے مقابلے میں رات گئے تک جاگنے والے افراد کے جسم انسولین کے حوالے سے کم حساس ہوتے ہیں اور چربی کی بجائے کاربوہائیڈریٹس کو توانائی کے لیے ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو فرد رات گئے تک جاگنے کا عادی ہوتا ہے وہ بستر پر تاخیر سے جاتا ہے مگر اپنے روزگار یا بچوں کے لیے جلد جاگ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں جسمانی گھڑی متاثر ہوتی ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے Experimental Physiology میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر