اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایرانی پارلیمنٹ ہاؤس میں “اسپیکر نیشنل پارلیمنٹ ایران، جناب”محمد باقر قالیباف ” کے ساتھ ملاقات ہوئی۔اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو ایران آمد پر خوش آمدید کہا ۔ملاقات میں دونوں اطراف کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور وزیر خارجہ نے سپیکر کو پاکستان اور ایران میں باہمی تعاون وسیع کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے وژن سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے مابین، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سدباب کیلئے تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا۔ حرمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ دونوں رہنماؤں کے مابین عالمی سطح پر “اسلاموفوبیا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے، عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق دونوں ممالک کی عوام کے لیے یکساں مفید، تجارتی اور کمرشل سرگرمیوں کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ وزیر خارجہ نے مشترکہ سرحدی مقامات پر بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کی تعریف کی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے مسلسل تبادلوں کی اہمیت پر زوردیا ۔وزیر خارجہ کا “پارلیمانی فرینڈشپ گروپس” کے درمیان موجودہ اشتراک عمل پر خراج تحسین وزیر خارجہ نے، پاکستان اور ایران کے مابین ” ایشیائی پارلیمانی اسمبلی” سمیت عالمی پارلیمانی فورمز پر اشتراک عمل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنماوں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے سپیکر کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حمایت پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی طرف سے محمد باقر قالیباف کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا ۔وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ امید ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان پارلیمانی روابط مزید فروغ پائیں گے ۔اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو صادق سنجرانی صاحب کے دوبارہ بطور چیرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔اسپیکر ایرانی پارلیمان ،جناب باقر قالیباف، نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، دو طرفہ پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔
وزیر خارجہ کی ایرانی پارلیمنٹ ہاؤس میں “اسپیکر نیشنل پارلیمنٹ ایران، جناب”محمد باقر قالیباف ” کے ساتھ ملاقات



