فواد خان کو ایوارڈ شوز کیوں ناپسند ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی اسٹار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں ایوارڈ شوز پسند نہیں ہیں۔ فواد خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایوارڈ شوز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر ایوارڈ شوز پسند نہیں ہیں۔اُنہوں نے پاکستان کے تمام بڑے ایوارڈ شوز پر راج کرنے کے باوجود بھی اس طرح کے شوز کے لیے اپنی ناپسندیدگی کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’ مجھے لگتا ہے کہ ایوارڈ شوز باصلاحیت اداکاروں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرتے اور اس چیز سے وہ اتفاق نہیں کرتے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’ایوارڈ شوز میں کئی بار بہت اچھی پرفارمنسز کو صرف اس لیے بھی نظر انداز کردیا جاتا ہے کہ اُنہیں زیادہ پذیرائی نہیں ملی جبکہ زیادہ پذیرائی حاصل کرنے والی پرفارمنسز کو سراہا جاتا ہے‘۔فواد خان نے اپنے انٹرویو میں دنیا بھر سے اس طرح کے ایوارڈ شوز کی مثالیں بھی دیں جہاں ایسا رویّہ دیکھنے میں آیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر