یورپ میں ہر سال 15 کروڑ ٹن سے زیادہ خوراک ضائع ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یورپ میں ہر سال خوراک کی اتنی زیادہ مقدار کو ضائع کردیا جاتا ہے جتنی اس براعظم میں درآمد بھی نہیں کی جاتی۔یہ بات ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں ہر سال 15 کروڑ 30 لاکھ ٹن خوراک ضائع کردی جاتی ہے جو کہ درآمد کی جانے والی خوراک سے ڈیڑھ کروڑ ٹن زیادہ ہے۔ورپی یونین میں گندم کی جتنی مقدار ضائع ہوتی ہے وہ یوکرین کی گندم برآمد کرنے والی مقدار کے 50 فیصد حصے کے برابر ہے۔فیڈ بیک ای یو نامی ادارے کی اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ اس وقت جب اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، یہ بات دنگ کردینے والی ہے کہ یورپی یونین میں ہر سال درآمد کی جانے والی مقدار سے زیادہ خوراک پھینک دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین خوراک کے اس ضیاع کی روک تھام کرکے فوڈ سکیورٹی کو بہتر بناسکتی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق اگست 2022 میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ تھیں، جس کی ایک وجہ یوکرین جنگ بھی ہے۔اقوام تحدہ کے غربت اور انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے Olivier De Schutter کے مطابق تاریخی طور پر خوراک کا ضیاع بہت عام ہے۔انہوں نے کہا کہ خوراک کے ضیاع کو کم کرنا مہنگا ہوتا ہے جبکہ لوگوں کو ضرورت سے زیادہ خوراک کی فروخت سے منافع ہوتا ہے۔اس نئی تحقیق کے لیے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ڈیٹا کو استعمال کرکے خوراک کے ضیاع کا تخمینہ لگایا گیا۔تحقیق کے مطابق 9 کروڑ ٹن خوراک پروڈکشن کے دوران ضائع ہوتی ہے جو گھروں میں ضائع کی جانے والی خوراک سے 3 گنا زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر