پاکستان میں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتا ہے

نوشہرہ(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتا ہے، شوگرمافیا کےخلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں۔ نوشہرہ میں جلوزئی ہاوٗسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو معاشرہ کمزور طبقے کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ اوپر نہیں گیا، معاشرے کی پہچان کمزور طبقے سے ہوتی ہے، اچھے معاشرے کی ایک پہچان قانون کی بالادستی بھی ہوتی ہے، قوم وسائل کی کمی سے غریب نہیں بلکہ قانون کی بالادستی نہ ہونے سے ہوتی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کی بات پاکستان میں لوگوں کوسمجھ نہیں آرہی، قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتاہے طاقتور کو قانون کےنیچے لانا ہے، طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتاہے، شوگرمافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچتے ہیں، ٹیکس نہیں دیتے، شوگر مافیا کے خلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں، بنانا ری پبلک میں طاقتور کے لئے الگ قانون ہوتا ہے، ملک میں کمزور اور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا ہے، منصوبے سے کم آمدنی والے طبقے کو گھر میسر آسکے گا، ہم نے پوری کوشش کی ہے سرکاری زمین پر سستے گھر بنیں، جونیجو کی اسکیم اس لیے ناکام ہوئی کہ وہاں لوگ رہنا ہی نہیں چایتے تھے ، منصوبے میں دیر اس لیے ہوئی کہ بینک قرضے دینے کو تیار نہیں تھے، قانون 11 سال سے عدالت میں پھنسا ہوا تھا، ہم نے بینکوں سے درخواست کی، گھر کے قرضے پر صرف 3 فیصد سود دینا پڑے گا، اور ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کے لیے قرض کی فراہمی سست روی کا شکار ہے، بینکوں کے سربراہوں سے کہا ہے اپنے عملے کی تربیت کریں، کمزور طبقے کی ضروریات پوری کرناریاست کی ذمہ داری ہے،مدینے کی ریاست میں پیسہ نہیں تھا لیکن وہاں انسانیت تھی، آبادی بڑھنے کے باعث شہر پھیلتے جا رہے ہیں، ہمیں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی جانب جانا ہوگا، شہر پھیلتےجائیں گے تو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ درپیش ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر