دوسری مدت کیلئے الیکشن لڑنےکا ارادہ ضرور ہے لیکن حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے: بائیڈن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن سے جاری ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ دوسری مدت کے لیےالیکشن لڑنےکا ارادہ ضرور ہے لیکن حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ صرف ارادہ ہے، حتمی فیصلہ کیا ہوتا ہے یہ دیکھناابھی باقی ہے۔دوسری جانب امریکا میں کورونا وبا سے متعلق صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا کی وبا ختم ہو چکی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدرجو بائیڈن رواں سال نومبر میں 80 سال کے ہو جائیں گے اور عمر کے اس حصے میں ان کے لیے دوبارہ الیکشن لڑنا مشکلات کا باعث بنے گا۔ یاد رہے کہ جوبائیڈن نے 20 جنوری 2021 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وہ امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے تھے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر