کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک میں پابندیوں کو بڑھانا پڑے گا، اسد عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤں کے باعث بندشیں بڑھانا پڑیں گی اور اس حوالے سے مزید فیصلے کرلیے ہیں جن کا اعلان جمعے کو کریں گے۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال سنگین ہے، کراچی، لاہور، حیدر آباد، فیصل آباد اور پشاور سمیت بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دگنی ہوگئی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباوَ ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں مزید کچھ فیصلے کیے ہیں جنہیں صوبوں سے شیئر کریں گے اور جمعہ کو ان فیصلوں کا اعلان کریں گے، ہمیں پابندیاں بڑھانا پڑیں گی کیونکہ جس طرح اس وقت وبا کا پھیلاؤ ہے، اگر اس وبا کا زور فوری نہیں توڑا تو بڑے شہر بند کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔اسد عمر نے کہا کہ اس وقت صورتحال بہت سنگین ہے، انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے اور قوم سے اپیل کرتاہوں کہ سنجیدگی دکھائیں، ہمارے پاس آخری موقع ہے، ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے لیکن ہمارے پاس چند دنوں کی گنجائش ہے، اگر قوم سے زیادہ سنجیدگی اور تعاون نظر آیا، انتظامیہ نے کردار ادا کیا تو امید ہے کہ یہ اقدام نہ اٹھانا پڑے ورنہ بڑے شہر بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہ ہوگا۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ یہ آخری موقع ہے، کئی ہفتوں سے وارننگ دے رہے ہیں کہ کس طرف معاملات جارہے ہیں، ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے ہیں، صرف چند دن کی گنجائش رہ گئی ہے۔ وزرائے اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ بیٹھیں اور عوام سے براہ راست بات کریں، وہ ووٹ لے کر آئے ہیں، لوگ ان کی بات سنیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر