فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) احتساب عدالت نے سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کی عدالتی حاضری سے استشنی کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس میں فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے بی آئی ایس پی ریفرنس کی سماعت کی تو فرزانہ راجا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرزانہ راجہ ریفرنس دائر ہونے کے بعد سے اب تک عدالت پیش نہیں ہوئیں، ایک سال سے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ لیا جا رہا ہے، پتہ چلا ہے کہ فرزانہ راجہ 10سال قبل پاکستان سے امریکا منتقل ہوچکی ہے۔عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرزانہ راجا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے شریک ملزم راجہ عبد المناف کے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم کیلئے تمام ملزمان کو طلب کر لیا، مقدمے کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر