استاد امانت علی خان کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

کلاسیکی موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 48 برس بیت گئے ہیں آج بھی ان کی موسیقی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ابن انشاء کی غزل ’انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر میں جی کو لگانا کیا‘ گانے کے بعد جب وہ خود اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تو ان کی موت لوک داستان کا روپ اختیار کر گئی۔اُن کے چاہنے والے یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ پریاں اور اپسرائیں اُن کی موسیقی پر عاشق ہو جایا کرتی تھیں۔استاد امانت کی حسین زندگی میں ایسے لمحات بھی آئے جب انھیں محسوس ہوا کہ ان کے سامعین جنات اور پریاں ہیں۔قیام پاکستان سے قبل انہوں نے اپنے باقاعدہ فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا اور کم عمری ہی میں ٹھمری اورغزل میں مہارت حاصل کرلی۔وہ بھارتی پنجاب کے مشہور شہر پٹیالہ میں 1922 میں پیدا ہوئے تھے اور پھر قیام پاکستان کے وقت اپنے خاندان کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے۔استاد امانت علی خان کو فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔فن موسیقی کے استاد 17 ستمبر 1974 کو 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ استاد امانت علی خان کی موت ایک ثقافتی سانحہ تھا۔وہ اپنے فن کی وجہ سے آج بھی اپنے لاکھوں پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر