عورت اور ہیروئن میں فرق ہوتا ہے، فردوس جمال کی پُرانے بیان پر وضاحت

پاکستانی سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق دیے گئے اپنے ایک پرانے بیان پر وضاحت دی ہے۔گزشتہ دنوں فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے ادکاری اور سیاست سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔میں نے ماہرہ کے بارے میں کچھ غلط نہیں کہا تھا: فردوس جمالشو کے میزبان احمد بٹ کی جانب سے فردوس جمال سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی سے جلتا ہوں، میرا کسی کو کچھ کہنا ذاتی دشمنی میں شمار نہ کیا جائے، میں ٹیکنیکل بندہ ہوں، ٹیکنیکل بات ہی کرتا ہوں۔ردوس جمال نے مزید کہا کہ میں ہر کسی کو ایک ٹیکنیشن کی نظر سے دیکھتا ہوں کیوں کہ میں نے ہر شعبے میں کام کر رکھا ہے اور میں سب ٹیکنیکس جانتا ہوں، لوگوں کو بظاہر اچھی نظر آنے والی چیز مجھے بری لگتی ہے۔اس جواب پر میزبان احمد بٹ نے سوال کیا کہ کیا ماہرہ خان والا آپ کا پرانا بیان بھی اسی نکتے پر مبنی تھا؟جس پر اداکار فردوس جمال نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ لوگوں کے ذہنوں میں ہیروئن کا تصور 16 سے 17 سالہ لڑکی کا ہوتا ہے، عورت اور ہیروئن میں فرق ہوتا ہے، اس لیے میں نے ماہرہ خان سے متعلق کہا تھا وہ عورتوں والے کردار کرے، ہیروئنوں والے نہیں کیوں کہ اس کی عمر ہیروئنوں والی نہیں ہے اور میرا ہر گز یہ مطلب نہیں تھا وہ بہت بوڑھی یا عمر رسیدہ ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر