وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج ایران کے دارالحکومت تہران میں مصروف ترین دن گزاریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج ایران کے دارالحکومت تہران میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔وزیر خارجہ آج تہران میں صدارتی محل جائیں گے اور جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی، سے ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ آج ایران کی پارلیمان کا دورہ بھی کریں گے ،جہاں ان کی ملاقات ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر “محمد باقر قالیباف” کے ساتھ طے ہے۔وزیر خارجہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کریں گے ۔وزیر خارجہ پاکستانی سفارتخانے میں تعینات افسران سے ملاقات کریں گے اور سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ وزیر خارجہ آج شام تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ، ایرانی وزارتِ خارجہ میں “پاک – ایران وفود کی سطح پر منعقدہ مذاکرات” میں شریک ہوں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ۔ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور ایران کے مابین مختلف شعبہ جات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔وزیر خارجہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی تجارتی مراکز کھولنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء ایران،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر