روس سے گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان کا اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر پاکستان اور ترکیہ نے اتفاق کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ریاستی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ روس، قزاقستان اور ازبکستان میں کسی حد تک گیس پائپ لائن کے لیے بنیادی ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے۔پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعےگیس کی فراہمی ممکن ہے: پیوٹن کی شہباز شریف سےگفتگوملاقات میں روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان نے اتفاق کیا اور دوطرفہ تجارت کے فروغ سمیت طویل المدتی منصوبوں کے امکانات اور عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا گیا۔رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ایشیا میں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں، نہایت مثبت انداز میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر ہمیں بے حد خوشی ہے۔ترکیہ کے صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے کہنا تھا کہ آپ سے مل کر بڑی خوشی ہو رہی ہے، آپ کے بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ امور کار انجام دینے کی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر