اروشی روٹیلا کا نسیم شاہ سے متعلق نیا بیان وائرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت کی ماڈل گرل اروشی روٹیلا کا پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق ایک اور بیان وائرل ہوگیا۔اروشی روٹیلا سے گفتگو کے دوران صحافی نے نسیم شاہ اوران کی ایڈیٹ ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق سوال کیا؟جس پر اروشی کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے مداح ایڈیٹ کرکے ہمارے لیے ویڈیوز بناتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی ضروری ہوتی ہےاور ہماری ٹیم ایسے مداحوں کو شکریہ کرنے کے لیے ان ایڈیٹس کو شیئر کرتی ہے۔اروشی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ نسیم اور میری ویڈیو کس نے ایڈیٹ کی یا کون لوگ اس ایڈیٹ میں شامل تھے لیکن وہ کسی اور زون میں ہی چلاگیا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ شدہ نسیم شاہ اور اپنی ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر گیا کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فریفتہ ہو گئی ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر