جنوبی کوریا: گوگل اور میٹا پر 72 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جنوبی کوریا نے گوگل اور میٹا پلیٹ فارمز پر پرائیویسی قانون کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے تحت 72 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوگل کو 50 ملین ڈالرجبکہ میٹا کو 22 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرناہوگا۔گوگل اور میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے صارفین کی ذاتی معلومات بغیر اجازت استعمال کی ہیں تاہم گوگل اور میٹا کا جنوبی کوریا کی جانب سے جرمانے کی سزا پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن کے پینل کے مطابق دونوں فرمز نے صارفین کی معلومات جمع کرتے وقت انہیں پیشگی آگاہ نہیں کیا تھا کہ وہ صارفین کی ذاتی معلومات کیوں اکھٹا کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر