چین جانیوالے پاکستانی طلبہ کو مشکلات، یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ تک ہو گیا

xاسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چین میں کورونا پابندیوں کے باعث ائیر لائنز نے یکطرفہ کرائے بڑھا دیے ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق چین کے لیے چارٹرڈ پروازوں کے باعث ائیرلائنز نےکرایوں میں اضافہ کیا ہے، قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافے سے چین جانے والے پاکستانی طلبہ مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے چین کا یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ روپے تک وصول کر رہی ہے، ٹکٹ مہنگا ملنےکے باعث چین جانے والے طلبہ رک گئے ہیں جس سے ان کا تعلیمی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےچین جانےوالی چارٹرڈ پروازیں خالی واپس آتی ہیں،کورونا سے پہلے طلبہ کو کرائے میں 15 فیصد رعایت بھی دی جاتی رہی ہے، آپریشنل اخراجات پورے کرنےکے لیےکرائے بڑھانا مجبوری ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر