نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کا ورک فرام ہوم کا مطالبہ، دفتر آنے سے انکار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ایک ہزار سے زائد صحافیوں نے اپنے دفاتر میں واپس آنے سے انکار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ یونین کے مطالبات پورے نہیں کیے تو وہ ہڑتال کریں گے۔کمپنی یونین کی ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 1,300 نیوز گلڈ کے ممبر ملازمین کے ناموں کے ساتھ ایک خط بھیجا ہے جنہوں نے ’’ورک فرام ہوم‘‘ (دنیا کے کسی بھی حصے) سے کام جاری رکھنے کے عہد پر دستخط کیے جبکہ اسکے برعکس کمپنی اپنے ملازمین کو دوبارہ آفس واپس لانا چاہتی ہے۔یونین نے اپنے خط میں لکھا کہ ہم کمپنی کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے کام کے اوقات کار کو یکسر تبدیل نہیں کرسکتی ہے، اس لیے ملازمین کہیں سے بھی کام جاری رکھیں گے۔قبل ازیں نیویارک ٹائمز کے 1,300 ملازمین کے دستخط شدہ خط کو سب سے پہلے دی ڈیلی بیسٹ نے رپورٹ کیا تھا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دور میں نیویارک ٹائمز نے حالیہ اپنے صارفین میں نمایاں اضافہ کیا تھا جبکہ اپریل میں اخبار نے جو کاہن کو اپنا نیا ایگزیکٹو ایڈیٹر مقرر کیا تھا۔



  تازہ ترین   
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر