حکومت نے قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرار داد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کا اجلاس جاری ہے جس میں علی محمد خان نے معاملے پر پارلیمنٹ کی کمیٹی بنانے کی قرار داد کو قوم اسمبلی میں پیش کیا ،جسے فرانسیسی سفیر سے متعلق معاملے پر بحث کیلئے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیاہے ۔قرار دادکے متن میں کہا گیاہے کہ تمام مسلم ممالک سے اس معاملے پرسیرحاصل بات کی جائے،تمام یورپین ممالک بالعموم اورفرانس کوبالخصوص معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کیاجائے، فرانسیسی سفیرکو ملک سے نکالنے کے معاملہ پر بحث کی جائے۔بین الاقوامی امورریاست کوطے کرنے چاہئیں،کوئی گروہ دباو¿نہیں ڈال سکتا، انتہائی حساس معاملہ ہے،اسپیشل کمیٹی ہونی چاہیے، معاملے کواجتماعی طورپرعالمی فورمزپراٹھایاجائے۔اس سے قبل وزیراعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت چیمبر میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ قرار داد کے متن پر بھی غور کیا گیا ۔ حکومت معاہدے کے مطابق قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے جارہی ہے ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔اجلاس میں قرار داد کا متن تمام شرکا ءکے سامنے پڑھ کر سنایا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر