بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی روڈ حادثے میں ہلاک

2013 ماسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یں پاکستانی جیل میں ساتھی قیدیوں کے ہاتھوں جھگڑے کے بعد زخمی ہو کر ہلاک ہونے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی بھارت میں روڈ حادثے میں ہلاک ہو گئی۔بھارتی پولیس کے مطابق سربجیت سنگھ کی بیوی سکھپریت کور دو پہیوں والی گاڑی پر سوار تھی اور غلطی سے اس سواری سے گر گئی تھی، سکھپریت کور کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اُس نے زندگی کی آخری سانس لی اور موت کے منہ میں چلی گئی۔سکھپریت سنگھ نے پسماندگان میں دو بیٹیاں پونم اور سواپندیپ کو چھوڑا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں سربجیت سنگھ کی بہن اور بھارتی جنتا پارٹی کی سرکردہ لیڈر دلبیر کور، امرتسر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھی۔یاد رہے کہ سربجیت سنگھ1991ء میں امرتسر کے قریب غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا، اسے جاسوسی اور پاکستان میں دھماکے کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔اس کی رہائی کے لیے دلبیر کور نے طویل عرصہ جدوجہد کی تاہم 2013 میں سربجیت سنگھ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ساتھی قیدیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور جناح اسپتال میں چل بسا تھا۔



  تازہ ترین   
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر