ایف بی آئی کو خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے سے روکا جائے، ٹرمپ کی عدالت سے درخواست

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی)کو خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے سے روکا جائے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی سابق صدر کے گھر سے ملی خفیہ دستاویزات سے متعلق تحقیقات جاری رکھنا چاہتی ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کے سلسلے میں امریکی محکمہ انصاف نے وفاقی عدالت میں ٹرمپ کے گھر سے ملی دستاویزات کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے۔ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے بعد ری پبلکن رہنما سازشی تھیوریاں گھڑنے لگےامریکی محکمہ انصاف کی درخواست پر ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئیں دستاویزات خفیہ ہیں، ایف بی آئی یا پراسیکیوٹر کو ان خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے پچھلے ماہ فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر چھاپے کے دوران خفیہ دستاویزات ضبط کی تھیں۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے گھر سےٹاپ سیکرٹ خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر