ہمایوں سعید نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے 50 سال کی عمر میں بھی جوان اور فٹ نظر آنے کا راز بتا دیا۔سپر اسٹار ہمایوں سعید نےاپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فٹنس اور 50 سال کی عمر میں بھی اپنی جھریوں سے پاک ترو تازہ جلد کے بارے میں بات کی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ میں لندن سیریز ’دی کراؤن‘ کی شوٹنگ کے لیے ایک اداکارہ کے ساتھ کام کر رہا تھا تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ اپنے چہرے کے ساتھ ایسا کیا خاص کرتے ہیں کہ آپ کی جلد پر بالکل بھی جھریاں نہیں ہیں۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ اداکارہ نے مجھ سے یہ سوال اس لیے پوچھا کیونکہ وہ مجھ سے عمر میں چھوٹی تھیں لیکن ان کے چہرے پر جھریاں تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکارہ کے سوال پوچھنے پر میں نے کہا کہ میرے خیال سےاس کی وجہ یہ ہے کہ میں بہت زیادہ کھاتا ہوں اور کھانے میں زیادہ پرہیز کو ترجیح نہیں دیتا، مناسب خوراک لیتا ہوں۔اداکار ہمایوں سعید نے یہ بھی بتایا کہ میں جوگنگ کرتا ہوں اور زیادہ وزن اٹھا کر ورزش کرنے کی بجائے کارڈیو کو ترجیح دیتا ہوں جس سے یقیناً میری صحت بہتر رہتی ہے۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر