وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں جس دوران ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان کے ہمراہ چیمبر میں فواد چوہدری ، شفقت محمود ،شیخ رشدی ، فہیمدہ مرزا سمیت ایم کیوایم کے اراکین موجود ہیں ۔ عمران خان نے چیمبر میں شیخ رشید سے ملاقات کی جس دوران وزیر داخلہ نے کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اور دیگر صورتحال پر بریفنگ دی ۔ عمران خان نے شیخ رشید کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد کچھ دیر میں پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کااجلاس 22 اپریل تک ملتوی تھا لیکن مذاکرات کامیابی کے بعد معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا اور اجلاس کو ری شیڈول کرتے ہوئے آج ہی طلب کیا گیا ۔ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ پہنچ چکے ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیاہے ۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر