بھارت، ڈیم کا پانی سوکھنے پر 30سال سے زیر آب مسجد ابھر آئی

بھارت میں ڈیم کا پانی اترنے پر 600 سال قدیم ایک مسجد اپنی اصلی حالت میں ابھر آئی ہے جو 30 سال قبل ڈیم بننے کی وجہ سے زیر آب آگئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نواڈا میں 30 سال قبل ایک مسجد ڈیم کے پانی میں ڈوب گئی تھی، پانی سوکھنے پر مسجد اپنی صحیح سلامت حالت میں واپس ابھر آئی ہے جسے دیکھنے کے لیے سیکڑوں افراد کا تانتا بندھ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مسجد 1985ء میں ڈیم کی تعمیر کے بعد زیر آب آگئی تھی، اس 30 فٹ بلند مسجد کے خوبصورت گنبد تاحال اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مسجد کا نام نوری مسجد ہے جسے علاقہ مکینوں کی جانب سے 600 سال قدیم بتایا جا رہا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق اس مسجد کی عمر تقریباً 120 سال ہو سکتی ہے۔اس مسجد کے نمودار ہونے پر مقامی مسلمان خوشگوار حیرت اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں اور یہاں آ کر تکبیر اور اذان بلند کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر