بادشاہ چارلس سوم نے نئے پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز کا اعلان کردیا

برطانیہ پر 70 سال حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد ان کے سب سے بڑے بیٹے چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ جبکہ بڑے بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز بن گئے۔برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ہے۔برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے گزشتہ روز والدہ کی وفات کے بعد بطور بادشاہ قوم سے اپنا پہلا خطاب کیا۔خطاب کے دوران انہوں نے اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ وہ ایک متاثرکن شخصیت تھیں، انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں ، ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے دوران خطاب اعلان کیا کہ ان کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز بنا دیا گیا ہے۔بادشاہ چارلس سوم نے دوران خطاب امید ظاہر کی کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے جس طرح ڈیوک اور ڈچز آف کارنوال اینڈ کیمبرج کی ذمہ داریاں نبھائیں اسی طرح اب پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز بننے کے بعد لگن اور محنت کے ساتھ قوم کی خدمت انجام دیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز کا لقب ان کے اور شہزادی ڈیانا کے پاس تھا۔ وہ 1958 میں پرنس آف ویلز بنے تھے۔بادشاہ چارلس کے اعلان کے بعد شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنا ٹائٹل ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج سے تبدیل کر کے پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر