اضافی امریکی رقم امداد نہیں بلکہ پاک، امریکا تعلقات کی ایک کڑی ہے: سمانتھا پاورc

یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اپیل پر امریکا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 20 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، یہ اضافی رقم امداد نہیں بلکہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات کی ایک کڑی ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمانتھا پاور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث اب تک کم و بیش 12ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے، سیٹلائٹ تصاویر بتاتی ہیں کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے یو ایس ایڈ کی طرف سے 20 ملین ڈالرز کی اضافی امدادی رقم کا اعلان کرتی ہوں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وزیر اعظم سے ملاقاتانہوں نے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کیلئے ائیربرج قائم کردیا گیا ہے۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے امریکا کی جانب سے اس اضافی امداد سے قبل پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اب تک 30 ملین ڈالر کی امداد دی جا چکی ہے۔یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر اور امریکی سفیر نے بتایا کہ انہوں نے متاثرین کی امداد کیلئے فراہم کی جانے والی ہنگامی امدادی اشیا کا فضائی معائنہ بھی کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر