اسکرین کے بجائے حقیقی زندگی میں محبت کرنا چاہتا ہوں: فیروز خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ وہ اسکرین کے بجائے حقیقی زندگی میں محبت کے خواہشمند ہیں۔سوشل میڈیا پر فیروز خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں اسکرین پر رومانوی کرداروں سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔فیروز خان سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کا دل نہیں چاہتا کہ آپ کسی رومانوی ہیرو کا کردار ادا کریں؟ جس پر فیروز خان کا کہنا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں رومانس کروں، میں محبت کرنا چاہتا ہوں۔اداکار کا کہنا تھا کہ میں محبت کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی بھی نعمتیں دیں اور ہم جتنے بھی صوفیائے کرام کی بات کریں انھوں نے بھی محبت کو ترجیح دی ہے۔فیروز خان کا کہنا تھا تمام صوفیائے کرام نے معافی، درگزر اور محبت کو ترجیح دی ہے تو انسان کو چاہیے کہ اسکرین کے بجائے حقیقی زندگی میں محبت کرے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر