ہالی ووڈ کی کون کون سی اداکاراؤں نے ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی پر اب تک کئی فلمیں اور ٹی وی سیریز بنائی جا چکی ہیں، جن میں کئی نامور ہالی ووڈ اداکارائیں اسکرین پر ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں۔مختلف ہالی ووڈ فلموں اور سیریز میں ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کرنے والی ہالی ووڈ اداکاراؤں کی فہرست درج ذیل ہے۔1- اولیویا کولمین اب تک ملکہ برطانیہ کی زندگی اور ان کی میراث پر مبنی نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘سب سے مشہور سیریز ہے۔سیریز’دی کراؤن‘ کے سیزن 3 اور 4 میں اداکارہ اولیویا کولمین نے ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا اور بہترین اداکاری پر ایمی ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کیا۔2- ایما تھامسنبرطانوی ٹیلی فلم ’پلے ہاؤس پریزنٹ: واکنگ دی ڈاگز‘ میں اداکارہ ایما تھامسن نے ملکہ الزبتھ دوم کا کردار ادا کیا۔ 3- ہیلن میرناسٹیفن فریئرز کی 2006ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی کوئین‘ میں جس میں شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد کی صورتحال کی تصویر کشی کی گئی ہے، اداکارہ ہیلن میرن نے ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا۔اداکارہ نے اس فلم میں اپنی شاندار اداکاری پر اکیڈمی ایوارڈ بھی جیتا جبکہ اس فلم کو بہترین فلم، بہترین اوریجنل اسکرین پلے، بہترین ہدایت کاری کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔4- کرسٹن اسکاٹ تھامساسٹیج ڈرامے’دی آڈینس‘ میں اداکارہ ہیلن میرن اور کرسٹن سکاٹ تھامس دونوں نے بالترتیب ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا ہے۔ کرسٹن سکاٹ تھامس نے 2015ء میں لندن کے اپولو تھیٹر میں اس کردار کو سنبھالا تھا۔5- کلیئر فوئےنیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں ملکہ کا کردار ادا کرنے والی پہلی اداکارہ کلیئر فوئے تھیں جنہوں نے ملکہ کا کردار ادا کرنے پر گولڈن گلوب اور اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ جیتا۔ سیریز کا پریمیئر 2016ء میں ہوا، کلیئر فوائے نے اس سیریز کے پہلے دو سیزنز میں کام کیا۔ ان کے علاوہ بھی ملکہ کی زندگی اور برطانوی شاہی خاندان پر اب تک کئی سیریز اور فلمیں بن چکی ہیں، جن میں ہالی ووڈ کی مختلف اداکارئیں ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر