فیصل قریشی کو بجلی کا بل دیکھ کر عمر شریف یاد آگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے معروف اداکار ومیزبان فیصل قریشی کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بل میں ہوشروبا اضافہ دیکھ کر لیجنڈری عمر شریف کی یاد آگئی۔فیصل قریشی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرحوم عمر شریف کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہاں جی، کے الیکٹرک نے کچھ یاد دلایا‘۔اس ویڈیو میں عمر شریف کو ایک پروگرام کے دوران بجلی مہنگی ہونے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔عمر شریف کہتے نظر آئے کہ’ کسی نے مجھے کہا کہ شیر بہت جی دار جانور ہے تو میں نے اسے جواب دیا کہ شیر کچھ بھی نہیں ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’بس شیر کو بجلی کے 4 بل بھیجو اور پھر اس سے پوچھو کے یہ کتنا شیر ہے‘۔عمرشریف کا کہنا تھا کہ’ بجلی کا بل دیکھ کر شیر بھی کے الیکٹرک کے ٹرک کے پیچھے بھاگ رہا ہوگا اور شیر ہوکر بھی بجلی نہ کاٹنے کی درخواست کرتے ہوئے نظر آئے گا‘۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر